کینیا میں دہشتگردی پر سعودی قیادت کا اظہار مذمت
ریاض۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیروبی میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کردی۔ انہوں نے کینیا کے صدر ،جاں بحق ہونیوالوں کے اعزہ اور کینیا کے عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر سعودی عوام ،حکومت اور وہ خود رنجیدہ ہیں۔حملہ کرنیوالوں کی مذمت اور زخمیوں کی فوری شفا کے آرزومند ہیں۔ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی کینیا کے صدر کے نام اسی مضمون کا تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔