کاروبار کرانے والے سعودی آفت میں
مدینہ منورہ ۔۔۔ یہاں مسجد نبوی شریف کے اطراف دکانوں کے مالکان نے ان سعودی شہریوں سے دکانوں کے کرایوں کا مطالبہ کردیا جو اپنے نام سے غیر ملکیوں کو کاروبار کرائے ہوئے تھے اور وہ فرار ہوگئے۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے انتباہ دیا ہے کہ جو سعودی غیر ملکی کو اپنے نام سے کاروبار کرائیگا اسے 2برس قید اور 20لاکھ ریال تک کے جرمانے کی سزا ہوگی جبکہ مقامی اخبارات میں بھی اسکے خرچ پر اسکی تشہیر ہوگی۔سعودیوں کے نام سے دکانیں کرائے پر حاصل کرنے والے غیر ملکیوں نے بھی کرائے دینے سے انکار کردیا ہے۔ انکا کہناہے کہ دکان انکے نام پر نہیں بلکہ سعودی کے نام پر ہے لہذا کرایہ بھی وہی ادا کریگا۔ اس سلسلے میں وہ سعودی بھی مشکل میں آگئے ہیں جن کے زیر کفالت افراد اپنے کفیل کے نام سے کرائے پر لئے ہوئے تھے اور سعودی عرب سے رخصت ہوگئے۔ اب دکانوں کے مالکان کرایوں کا مطالبہ انہی سعودیوں سے کررہے ہیں جن کے نام پر دکانیں کرائے پر حاصل کی گئی تھیں۔