Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں بارش پھر شروع‘ نظام زندگی متاثر‘ 2 افراد ہلاک

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ شب سے شروع والی بارش کے بعد 2 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد آج بھی دوپہر ہی سے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش نے نظام زندگی معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش نے شہر میں نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ بارش شروع ہوتے ہی کئی نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جو تاحال بحال نہ ہوسکی۔ شارع فیصل، کارساز، یونیورسٹی روڈ، راشد منہاس روڈ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاﺅن، اورنگی ٹاﺅن، پاپوش سمیت کئی علاقوں میں گلیوں، سڑکوں اور شاہراہوں کے نشیبی مقامات پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی جب کہ بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ سڑکوں پر گاڑیاں پھسلنے کی وجہ سے کئی موٹر سائیکل سواروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور بوندا باندی کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق جبکہ سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔
 
 

شیئر: