Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بقایا جات 60روز میں ادا ہونگے، وزارت خزانہ

ریاض۔۔۔ وزارت خزانہ نے اطمینان دلایا ہے کہ 60 روز کے اندر اندر نجی اداروں کے بقایاجات ادا کردیئے جائیں گے۔ سعودی حکومت اس کی پابندی کرے گی۔ متعلقہ سرکاری اداروں کو قانونی کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے توجہ دلائی کہ 60 روز کے دوران اسے ادائیگی کے جتنے احکام موصول ہوئے تھے ان میں سے 99 فیصد پر عملدرآمد کردیا گیا۔ ایک فیصد سے بھی کم احکام ایسے ہیں جنہیں نافذ نہیں کیا گیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ عدالتی احکام کی وجہ سے ادائیگی روکی گئی ہے۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ بعض سرکاری اداروں اور ٹھیکہ داروں کے درمیان رقم پر تنازع چل رہا ہے اس کی وجہ سے ادائیگی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے تاہم اس طرح کی رقم بہت معمولی ہے۔ ٹھیکہ دار یا متعلقہ فریق کو مسئلہ حل کرانے کیلئے مقررہ طریقہ کار اپنانے کا پورا پورا حق حاصل ہے۔ وزارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ 90 روز کے دوران جتنی رقم طلب کی گئی اس کا 97 فیصد 30 روز کے اندر اندر ادا کردیا گیا۔ 

شیئر: