Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت جلد’’ ای۔پاسپورٹ‘‘ سروس کا آغاز کرے گی، وزیر اعظم مودی

نئی دہلی۔۔۔۔ وارانسی کے بابت پور ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ سشما سوراج ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، گورنر رام نائک اور دیگر وزراء نےوزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے 15ویںپرواسی بھارتی دیوس کا افتتاح کیا۔اس موقع پروزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاسپورٹ کے قوانین کو مزید آسان بنانے کے آئندہ مرحلے میں الیکٹرانک چپ پر مبنی ای۔پاسپورٹ سرو س کا آغاز کرے گی اس کے لئے گلوبل پاسپورٹ سروس نیٹ ورک کی تیاری شروع کردی گئی۔انہوں نے غیر مقیم ہندوستانیوں کو ہند میں ریسرچ، تحقیق و تخلیق میں اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئےدور میں ہندوستان میں آپ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور نئی ایجادات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ حکومت یہ بھی کوشش کررہی ہے کہ ہندوستان کے اسٹارٹ اپس اور اس کے غیرمقیم ہندوستانیوں کوایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی کے شعبے میں مینو فیچرنگ ہندوستانی باشندوں کے لئے ایک اہم شعبہ ثابت ہوسکتا ہے۔وزیر اعظم نے غیر مقیم ہندوستانیوں کے لئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں کا تذکرہ  کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آپ جہاں بھی رہیں خوشحال اور محفوظ رہیں۔ گزشتہ ساڑھے 4 برسوں میں بیرون ممالک میں مختلف مسائل  میں گرفتار2 لاکھ سےزائدافراد  کوحکومت نے تعاون فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیرمقیم ہندوستانیوں کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پاسپورٹ، ویزا، پی آئی او اور اوسی آئی کارڈ وغیرہ بنوانے کے عمل کو  آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت نے پی آئی او کارڈ کو آئی سی او کارڈ میں تبدیلی کے عمل کو بھی مزید آسان کیا ۔انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کے  ساتھ ویزہ سے متعلق قوانین کو بھی آسان کردیا گیا۔ ای۔ ویزا سروس کی سہولت سے وقت کی  بچت ہوئی۔وزیر اعظم نے غیر مقیم ہندوستانیوں سے اپیل کی کہ وہ جس ملک میں بھی رہتے ہوں وہاں پر اپنے آس پاس کے کم سے کم5خاندانوں کو ہندوستان آنے کی دعوت دیں۔ ان کی یہ کوشش ہندوستان میں سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم پروند جگن ناتھ کے درمیان اجلاس میں دونوں رہنما ؤں نےمختلف امور پر بات چیت کی۔اس دوران ماریشس کے پروفیسر ریشمی رام دین کی کتاب ’’اینسینٹ انڈین کلچر اینڈ سویلائزیشن ‘‘کی رونمائی بھی کی۔ وزیر اعظم مودی نے تقریباً100مخصوص غیر مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ ظہرانہ میں شرکت کی۔ اس موقع مرکزی وزیر روی شنکر پرساد بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:-  - - - - - -خاتون نےشوہرکوقتل کرکے لاش فریج میں چھپا دی

شیئر: