Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ٹیم کو میچ ہارنے پرکوچ نے گنجا کردیا

کولکتہ: مغربی بنگال کی انڈر۔ 19 ہاکی ٹیم کی شکست پر کوچ نے تمام کھلاڑیوں کو سزا کے طور پرگنجا کرا دیا۔ایک کھلاڑی نے کوچ کا حکم ماننے سے انکار کیا تاہم اس کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی گئی اور کوچ نے اسے غیر ذمہ دار کھلاڑی قرار دیا ہے۔ یا د رہے کہ مغربی بنگال کی ہاکی ٹیم کو جونیئر نیشنل چیمپیئن شپ کے دوران کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی تھی۔ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برہم کوچ آنند کمار نے کھلاڑیوں کو بطور سزا گنجا ہونے کا حکم دیا۔ ایک کے سواٹیم کے تمام کھلاڑیوں اپنے سرصاف کرا دئیے تاہم ایک کھلاڑی نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ۔ جب تمام کھلاڑی گنجے ہو گئے تو کوچ کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ حکم غصے میں دیا تھا اور اس پر عملدرآمد کرانے کا ارادہ نہیں تھا۔ ہاکی فیڈریشن نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: