اداکار دھرمیندر اورہیما مالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔فلم ”دھوم“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایشا دیول نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے بتایا کہ وہ دوسری بارماں بننے والی ہیں۔ فلموں میں خاص کامیابی نہ ملنے کے باعث ایشا 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں اورفلموں سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی۔ 2017 میں ان کے گھر پہلی بیٹی رادھیا پیدا ہوئی اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھرننھے مہمان کی متوقع آمد کی اطلاع دی ہے۔واضح رہے کہ ایشا دیول ”ناتم جانونا ہم“ ، ”کوئی میرے دل سے پوچھے“ اور”نوانٹری“ سمیت متعدد بالی وڈ فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔