زائد المیعاد ٹائر پر الزہرانی پر جرمانہ
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
باحہ ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے باحہ فوجداری عدالت کے حکم پر مقامی شہری خاتم بن عوض الزہرانی کی تشہیر خود اس کے خرچ پر مقامی اخبارات میں کرادی۔فوجداری عدالت نے زائد المیعاد اور پرانے ٹائر رکھنے اور فروخت کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر الزہرانی پر جرمانے ، پرانے او رزائد المیعاد 160ٹائر ضبط کرکے تلف کرنے اور مقامی اخبارات میں تشہیر کی سزا سنادی تھی۔