آسیہ مسیح کی رہائی کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
اسلام آباد: عدالت عظمیٰ میں آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف دائر کی گئی نظرثانی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قاری محمد سلام نے آسیہ مسیح کی سزا کالعدم قرار دینے اور راس کی رہائی کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی گئی تھی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل 3 رکنی بینچ 29 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر 2018ء کو توہین رسالت کیس میں سزاے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ کی سزا کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا تھا۔