بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کامیاب اداکارہ کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس وومن بھی ہیں۔ شلپا اوران کے شوہر راج کندرا آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے مالک تھے تاہم آئی پی ایل میں فکسنگ کے الزامات کے بعد انہوں نے اپنے شیئرز فروخت کردئیے۔ آئی پی ایل کے علاوہ شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا کے دیگر بزنس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی اپنی پروڈکشن کمپنی اور ”اسپا “کی چین بھی ہے جو پورے ہند میں پھیلی ہوئی ہے۔