Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر؟

اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر  رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کیلئے نرم گوشہ پیدا کرنے کیلئے خارجہ پالیسی میں بیک ڈور چینل کے ذریعے تبدیلی ہو رہی ہے تو اس سے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جائے۔پارلیمان ہی وہ واحد جگہ ہے جہاں اس طرح کے معاملات کو زیر بحث لانا ہوتا ہے۔اگر خارجہ پالیسی دفتر خارجہ میں نہیں بن رہی تو کہاں بن رہی ہے۔، ہمیںپتہ ہیں پالیسی کہاں بنتی ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر خارجہ نے اس ایوان میں کہا تھا کہ خارجہ پالیسی دفتر خارجہ میں ہی بنے گی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں خبر آئی ہے کہ پاکستانی شہری کو اسرائیل کا سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اس بات کی تصدیق چاہئے۔شہری پہلے پاکستانی پھر یہودی ہے۔ پاکستا نی پاسپورٹ پر واضح طور پرلکھا ہے کہ پاکستانی شہری سوائے اسرائیل کے تمام ممالک میںکا سفرکرسکتے ہیں۔شہری کس طرح پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر کر رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ شہری کی جانب سے دفتر خارجہ سے رجوع کیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم آفس نے شہری کو اسرائیل کا سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔اس شخص نے کہا ہے کہ و ہ یہودی ہے جبکہ اس کی و الدہ مسلمان ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹریٹ کو دفتر خارجہ سے رپورٹ طلب کر کے ایوان میں پیش کرنے کے احکامات دیئے۔

شیئر: