جدہ پارک میں خاتون پر گینگ حملہ
جدہ۔۔۔۔یہاں الاسکان محلے کے ایک پارک میں چند نوجوان خاتون پر حملہ کرکے فرار ہوگئے۔ خاتون نے زخمی حالت میں پولیس سے رجوع کرکے شکایت درج کرائی۔ اس نے بتایا کہ وہ پارک گئی تھی جہاں نامعلوم 10افراد نے اس کا راستہ روکا، اسے زدوکوب کیا،ایک نے اس پر پانی پھینکا ، دوسرے نے پلاسٹک کی کرسی اچھالی۔ خاتون نے مدد طلب کی۔ غیر ملکی ڈرائیور نے مداخلت کرنی چاہی تو گینگ کے لوگوں نے اس پر بھی حملہ کردیا۔واردات کرکے یہ سب لوگ فرار ہوگئے۔پولیس نے پارک میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دعوے کی حقیقت جاننے اور حملہ آوروں کی پہچان کی کارروائی شروع کردی۔