Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” رکاوٹ بننے والوں کو روند کر نکل جائیں گے“، شیخ رشید

کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے فریٹ کا ہیڈکوارٹر کراچی منتقل کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔ یکم سے 28 فروری تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ریکارڈ توڑ دوں گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس دوران ٹرین میں ہی رہوں گا، وہیں سوﺅں گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے میزائل بنا سکتا ہے ، سٹرک بنانا بھی آسان ہے لیکن ٹریک اور انجن بنانا مشکل ہے۔ ہماری فیکٹریاں انجن بنا سکتی ہیں لیکن آج ایک ایک پرزہ باہر سے منگوانا پڑتا ہے۔ شیخ رشید کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے جو کے سی آر (کراچی سرکلر ریلوے) کا راستہ روکے گا اس کو روند کر چلے جائیں گے۔ کے سی آر کی کمیٹی کا اعلان کر رہا ہوں، جس کو ہیڈ میں اور سپروائز وزیراعظم کریں گے ۔
 

شیئر: