میونسپلٹی اور وزارت بلدیات نے پریشان کردیا؟
مکہ مکرمہ ۔۔۔ مکہ مکرمہ کے باشندوں نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں مکان بنانے کیلئے وزارت بلدیات اور مکہ میونسپلٹی نے پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ اجازت نامے کے اجرا کی کارروائی میں میونسپلٹی وزارت بلدیات کی طرف بھیج دیتی ہے اور وزارت بلدیات کے اہلکار مکہ میونسپلٹی کی طرف بھیجتے ہیں۔300دن سے زیادہ عرصے سے تعمیرات کے اجازت نامے معطل پڑے ہوئے ہیں۔ مقامی شہریوں نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ادارے 10ماہ سے زیادہ عرصے سے تعمیرات کے اجازت نامے بند کئے ہوئے ہیں۔ پتہ نہیں پابندی کب اٹھے گی۔ کرائے دیکر عاجز آچکے ہیں۔ لاکھوں ریال دیکر شرائع المجاہدین میں پلاٹس کی رجسٹریاں بھی حاصل کی ہیں۔