سنگرولی۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں ضلع سنگرولی کے كھیڈور گاؤں میں بورویل میں گرنے والے 2سالہ بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ بچہ کھیلتے ہوئے بورویل میں گرگیا۔واقعہ کے بعد اہل خانہ غم سے نڈھا ل ہوگئے اور لوگوں کی بھیڑجمع ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچے کو باہر نکالنے کی کارروائی شروع کردی۔امدادی ٹیم نے بورویل کےقریب جے سی بی مشین سے ایک بڑا گڑھاکھودا جہاں سے بچے کوباہر نکال لیا گیا۔بچے کے بورویل سے محفوظ باہر نکلنے کے بعد اہل خانہ اور انتظامیہ نے بھی راحت کی سانس لی ۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں میں بنائے جانے والے بورویل میں بچوں کے گرنے کے واقعات پیش آئےجن میں متعدد بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے واضح ہدایات جاری کررکھی ہیں تاہم لوگوں کی لاپروائی برتنے اور بورویل کو کھلا چھوڑ دینے سے اکثر و بیشتراس قسم کے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - --اب دہلی دور نہیں! ’’ٹرین18‘‘کا جلد آغاز