ایف اے کپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو 1-3گول سے ہرا دیا
لندن:نئے کوچ اولے گنار کی رہنمائی میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس نے آرسنل کے خلاف 1-3سے فتح کے ساتھ مسلسل 8واں میچ جیت کر ایف اے کپ(فٹبال ایسوسی ایشن چیلنج کپ) کے پانچویں راونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔ آرسنل سے مانچسٹر یونائیٹڈ میں آنے والے پورے سیزن میں ناکام رہنے والے الیکسس سانچیز نے بھی اپنے پرانے کلب کے خلاف گول کیا ۔جیسی لنگارڈ اوا ینتھونی مارشل نے بھی ایک گول کیا جبکہ آرسنل کا واحد گول پائرے ایمرک نے کیا۔میچ کے دوران رومیلو لوکاکو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کے مواقع پیدا کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔مسلسل کامیابیوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے چیمپیئنز لیگ کے حوالے سے بھی اچھی پوزیشن کی امید پیدا کر دی ہے جہاں اس کی حریف ٹیم مانچسٹر سٹی اور لیور پول کے درمیان ٹائٹل کیلئے دوڑ آخری مراحل میں ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں