Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنخواہ میں آنا کانی پرکمر توڑ جرمانہ

جدہ ۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر کمپنی یا ادارے یا فرد نے اپنے کارکنان کی تنخواہ دینے میں آنا کانی کا مظاہرہ کیا تو ایسی صورت میں اس پر فی کارکن 3ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ وزارت انصاف نے حال ہی میں اس حوالے سے ایک فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔ لیبر کورٹس اس پر عمل درآمد کرائیں گی۔ المدینہ اخبار کے مطابق جرمانہ کارکن کی ماہانہ تنخواہ کے تناسب سے کم یا زیادہ ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ جرمانہ کارکن کی تنخواہ کا دگنا ہوگا۔ علاوہ ازیں کمپنی یا ادارے یا فردکو کارکنان کی باقی ماندہ تنخواہ ادا کرنے کا بھی پابند بنایا جائیگا۔ جرمانے کی رقم سعودیوں کی روزگار اسکیم کے اخراجات پورے کرنے کیلئے ”ہدف“ میں جمع کی جائیگی۔
 

شیئر: