تبوک۔۔۔ محکمہ شہری دفاع کے پے در پے انتباہ کو نظرانداز کرنے والے تبوک میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی زد میں آگئے۔ ان دنوں تبوک ریجن میں موسلادھار بارش اور سیلاب آیا ہوا ہے۔ باپ بیٹے اور تین بیٹیوں پر مشتمل سعودی خاندان سیلاب میں پھنس گیا۔ انتہائی نازک حالت میں پانچوں کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ ایک نوجوان گاڑی سمیت وادی میں گھس گیا تھا ، گاڑی الٹنے سے قبل ہی اسے اور اس کے ہمراہ موجود دو افراد کو بچالیا گیا۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے تین بچوں سمیت 40 محصورین کو سیلاب کے دھارے سے نکالا۔ اس طرح کے دسیوں واقعات تبوک میں پیش آچکے ہیں۔