Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رسم حنا کے ملبوسات

شادی بیاہ کی رسومات میں رسم حنا کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔ لڑکیاں اس رسم کے لئے خاص طور پر تیاریاں کرتی ہیں ۔ نہ صرف  رسم حنا کی دلہن بلکہ اس کی سہیلیاں اور دیگر اقارب خواتین بھی اس رسم کے لئے خصوصی ملبوسات تیار کرواتی ہیں ۔
 مشرقی ملبوسات میں چوڑی دار پاجامہ اور فراک کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔ مایوں کی تقریبات میں خوبصورت کڑھائی سے مزین چوڑی دار پاجامہ اور فراک پازیب کے بجتے ساز کے ساتھ ایک منفرد انداز پیش کرتے ہیں ۔ مختلف قسموں کے خوبصورت رنگوں پر مشتمل ملبوسات سے رسم حنا کو دلکش بنایا جاسکتا ہے ۔ 
شارٹ فراک کا فیشن بھی خاصا مقبول ہے اور فیشن انڈسٹری میں ہر جگہ شارٹ فراک کا فیشن نظر آتا ہے ۔ مہندی پر پہنے جانے والے ملبوسات میں شارٹ فراک کا انتخاب کیا جا سکتا ہے ۔
 لہنگے بھی مایوں کی دلہن کے حسن کو چار چاند لگانے کے لیے بہترین انتخاب ہیں ۔ جالی دار قمیض اور ان کے گھیروں پر جامہ وار اور مختلف قسم کی پٹیاں لگا کر لہنگے کی شرٹ کو سجایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ جاما وار کڑھائی سے مزین جالی کے لہنگے میں اپنی خوبصورتی کے سبب توجہ کا مرکز بنتے ہیں ۔

شیئر: