”اتلوھاصح“ اپلیکیشن سے10لاکھ فیضیاب
جدہ۔۔۔ یہاں تحفیظ قرآن کی انجمن ”خیرکم “کی جاری کردہ اپلیکیشن ” اتلوھاصح“ دنیا بھر میں10 لاکھ سے زیادہ افراد نے استعمال کی۔ اینڈرائیوڈ اور آئی او ایس سسٹم سے لاکھوں لوگوں نے اپلیکیشن ڈاﺅن لوڈ کی۔ 127 ممالک میں اس سے استفادہ کیاگیا۔ انجمن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز فتنی نے کہا کہ ہماری انجمن نے 1434 ھ میں مذکورہ اپلیکیشن جاری کی تھی ۔ یہ اسمارٹ فونز پر اپنی نوعیت کی پہلی تھی۔ اس کی بدولت قرآن کریم کی صحیح تلاوت کے آرزومند قرآن پاک کی فاصلاتی تعلیم کے نظام سے مستفید ہورہے ہیں۔ یہ عربی، انگریزی، فرانسیسی، اردو اور انڈونیشی زبانوں میں مہیا ہے۔ سوسائٹی گونگوں اور بہروں کیلئے بھی استفادہ کی سہولت مہیا کئے ہوئے ہے۔