Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران: پولیس اسٹیشن پر بم دھماکے

تہران۔۔۔ایران کے جنوب مشرقی شہر زہدان میں ایک پولیس اسٹیشن میں 2 بم دھماکوںمیں 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایرانی  صوبہ سیستان بلوچستان میں پولیس جمان محمد نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ۔ پہلا بم پھٹنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دوسرے بم دھماکے میں 3پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور شناخت کے لیے آپریشن شروع کردیا ۔
 

شیئر: