Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں داعش کے کمانڈر سمیت3ہلاک

کابل ۔۔۔ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں داعش کمانڈر سمیت3جنگجو مارے گئے۔افغان فوج کی جانب سے جاری بیان میں آپریشن کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کنڑ میں مقامی داعش کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشت گرد نجم الدین اپنے 2ساتھیوں سمیت مارا گیا۔2 جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔داعش نے سرچ آپریشن میں کمانڈر کی ہلاکت کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا تاہم اس علاقے میں فوجی قافلوں کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر: