Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلط فہمیاں پیدا کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے ، ولی حامد

گلوکار و اداکار ولی حامد علی نے کہاہے کہ کلاسیکی موسیقی ہمارے گھرانے کی پہچان ہے۔نفسا نفسی کے اس دور میں بھی ہمارے خاندان میں اتحاد مثالی ہے ۔میں نے زیادہ توجہ موسیقی پر مرکوز کررکھی ہے مگر اس کے ساتھ کبھی کبھی اداکاری کا تڑکا بھی لگا لیتاہوں ۔ حال ہی میں میرے گانے ”ماہیا وے “ نے مقبولیت کا ریکارڈ بنایا ۔انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ نور کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے علیحدگی کے بعد انکی ذاتی زندگی میں دخل اندازی نہیں کی اور نہ ہی کبھی انکے بارے میں کوئی غیر مناسب الفاظ استعمال کئے۔ بعض لوگ علیحدگی کے بعد بھی ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرتے رہتے ہیں ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ راگا بوائز بینڈ مجھ پر اور میرے بھائیوں ہر مشتمل ہے ۔یہ ہم سب بھائیوں کی محنت کا نتیجہ ہے ۔
 

شیئر: