Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم،4افرادہلاک،7زخمی

کانپور۔۔۔اتر پردیش میں ضلع کانپور کے قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ہوا جس سے کارکے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار 4افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔حادثے سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے کانپورکے ضلع اسپتال پہنچایا۔ذرائع کے مطابق مسافروں کو لیکر بولیرو کار جارہی تھی کہ جھانسی سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس سے کار ڈیوائڈر توڑتے ہوئے الٹ گئی ۔کار میں سوار 4افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 7شدید زخمی ہوگئے جنہیں کانپور اور جھانسی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔مرنیوالوں میں ایک کی شناخت مان ویندر سنگھ کے طور پر ہوئی جبکہ دیگر 3کی شناخت کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں: - - - - -شاطر کارچور گروہ گرفتار،13لگژری گاڑیاں برآمد

شیئر: