الفاظ کے کھیل سے ملک کی قسمت تبدیل نہیں کی جاسکتی، مایاوتی
لکھنؤ- - - - بی ایس پی کی صدر اورسابق وزیر اعلی مایاوتی نے مرکزی حکومت کی جانب سے لوک سبھا میں پیشکئے جانے والے عبوری بجٹ کو حقائق کےمنافی قراردیتے ہوئےکہا کہ کہ ملک کی دولت صرف چند امیروں کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے۔انہوں نےکہا کہ بی جے پی نے گزشتہ 5 برسوںکے دوران ملک میں اقتصادی ناہمواری پیدا کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الفاظ کے کھیل سے ملک کی قسمت نہیں بدلی جاسکتی ۔ بجٹ سے ملک میں پیدا ہونیوالی، مہنگائی، غربت،ناخواندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔ اس کے لئےنیت صاف اور عزم مصمم کی ضرورت ہوتی ہے۔مایاوتی نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کی 5 سالہ مدت کار کے دوران نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور اس سے پیدا ہونیوالی بیروزگاری جیسے سنگین مسائل کے ساتھ عبوری بجٹ بھی عوام کیلئے مایوس کن ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے خاص طور پر غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کیلئے جن اسکیموں کا اعلان کیا ہے اس سے ضرورت مندوں کو کم اور سرمایہ داروں کوزیادہ فائدہ پہنچے گا۔