مدینہ منورہ۔۔۔ مدینہ منورہ میں قہوہ خانے کے سامنے انسانیت سوز جرم کی مزید تفصیلات ریکارڈ پر آئی ہیں جہاں ایک 40سالہ مقامی شہری نے ایک 7سالہ بچے کی گردن شیشے کے ٹکڑے سے تن سے جدا کردی تھی۔بچے کے نانا ناصر الفایز نے بتایا کہ زکریا کی ماں جدہ میں ملازم ہے۔ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ مدینہ آئی ہوئی تھی۔ایک قہوہ خانے کے قریب گاڑی کھڑی کرکے کچھ سامان منگوا رہی تھی۔ اسی دوران 40سالہ شہری آیا اور اس نے زبردستی بچے کو ماں کی گود سے چھینا اور دکان کا شیشہ توڑ کر اس سے بچے کی گردن تن سے جدا کردی۔ پولیس اہلکار بچانے کے چکر میں زخمی ہوگیا۔ کئی لوگوں نے زبردستی کرکے واردات کرنے والے کو قابو کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے اور علاج مکمل ہونے سے قبل اسے چھوڑدیا گیا تھا۔