لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے سابق وزیرا عظم نواز شریف کی اسپتال منتقلی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے کہنے پر انہیں جیل سے باہر لے جایا جا رہا ہے تاہم طبیعت بہتر ہونے پر انہیں واپس جیل ہی بھیجا جائے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں ایرانی قونصل خانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے نواز شریف کو سروسز اسپتال شفٹ کرنے کا فیصلہ 3 میڈیکل بورڈز کی تجاویز کی روشنی میں کیا ہے ۔ نواز شریف سے کوئی انتقام نہیں لیا جا رہا، ان کے اہل خانہ کے ملنے اور ان کی پسند کا کھانا لے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔