محکمہ موسمیات کی شعیبہ کے ساحل سے دور رہنے کی ہدایات
محکمہ موسمیات کی شعیبہ کے ساحل سے دور رہنے کی ہدایات
اتوار 3 فروری 2019 3:00
مکہ مکرمہ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو شعیبہ کے ساحل سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ شعیبہ کے سمندر میں پانی کی سطح پر تیل پایا گیا ہے۔ 300 میٹر طویل اور نصف میٹر چوڑی تیل کی پٹی کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔ ابتدائی جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی بحری بیڑے سے تیل کا رساﺅہوا ہے۔ یہاں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماہی گیری روک دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ تیل سے پیدا ہونے والی آلودگی کے نقصانات کا جائزہ لینے کے علاوہ متاثرہ علاقے کو صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔