بارودی سرنگوں کا نشانہ بننے والے سعودیوں کی میتیں ریاض پہنچ گئیں
ریاض۔۔۔ یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرتے ہوئے جاں بحق ہوجانے والے سعودی اہلکاروں کی میتیں اتوار کو ریاض پہنچا دی گئیں۔ سعودی طیارہ میتیں لے کر دارالحکومت پہنچا۔ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات” مسام“کے زیر عنوان پروگرام بارودی سرنگیں صاف کرارہا ہے۔ انسانی حقوق کے یمنی وزیر ڈاکٹر محمد عسکر نے بتایا کہ حوثیوں کی پھیلائی ہوئی بارودی سرنگوں سے دسیوں یمنی خواتین اور بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بارودی سرنگیں انتہائی لاپروائی سے پھیلائی گئی ہیں۔ شاہ سلمان مرکز برائے امداد اس آفت سے ہم اہل یمن کو نجات دلانے کی مہم انجام دے رہا ہے۔ ہزاروں بارودی سرنگیں صاف کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے سرنگیں صاف کرتے ہوئے جاں بحق ہوجانے والے سعودی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔