Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک بھر میں سردی جاری، کراچی میں دھوپ نکل آئی

کراچی: ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں ریکارڈ کیا گیا جو منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج اور کل کوئٹہ، ژوب، قلات اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں سردی کی جاری لہر کے بعد آج علی الصباح سے سورج نے دھوپ بکھیرنا شروع کردی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ منگل اور بدھ کو سکھر، لاڑکانہ، اسلام آباد، پنجاب ، خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے اسی دوران پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔
 
 

شیئر: