Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر کی آزادی میں زیادہ دیر نہیں،زرداری

 اسلام آباد ..سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے صدر آصف  زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی میں زیادہ دیر نہیں۔مظلوم کشمیری ہماری روح اور ہمارے دل میں بستے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ کشمیر کی ہندوستانی تسلط سے آزادی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی۔ زرداری نے کہا کہ کشمیر کے عوام کی آزادی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔اقوام متحدہ کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ اپنے چارٹر پر عمل کرواکر کشمیر ی عوام کو آزادی کا بنیادی حق دلوائے۔ عالمی منصف اور عالمی میڈیا کشمیر کے عوام پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔ زرداری نے کہا کہ ضرورت اس بات ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر سفارتی تعلقات کو موثر بنانے کےلئے پارلیمانی وفود تشکیل دے جو دیگر ممالک کو کشمیری عوام کی حمایت کے سیاسی اور سفارتی فضا سازگار کریں۔ 
 

شیئر: