ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے 2012 تا 2017 ماڈل کی اوڈی 1181 کاروں کی مفت مرمت کی ہدایت جاری کردیں۔ وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ مذکورہ ماڈلز والی اوڈی کاروں میں تکنیکی خرابی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے کسی بھی وقت شارٹ سرکٹ پر گاڑی میں آگ لگ سکتی ہے۔ وزارت نے ڈیلر کو حکم دیاہے کہ وہ خرابی کی مفت مرمت کرے۔