خاتون کو خودکشی سے روک لیا گیا!
ریاض۔۔۔ یہاں امیر محمد بن عبدالعزیز اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون مریض کو آخری لمحات میں بچالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون علاج کیلئے اسپتال لائی گئی تھی۔ اچانک اسے چوتھی منزل کی بالکونی میں کھڑے دیکھا گیا۔ وہ وہاں سے چھلانگ لگانے کی تیاری کررہی تھی ۔ سریع الحرکت ٹیم نے مداخلت کرکے اسے خودکشی سے باز رہنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی اور بالاخر اسے چھلانگ لگانے سے روک لیا گیا۔