آپ کی جلد کے لیے درست موسچرائزر کونسا ہے ؟
تمام خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی جلد تروتازہ ، خوبصورت اور حسین وجوان دکھائی دے ۔ خوبصورت جلد کا حصول اتنا آسان نہیں اور خاص طور پر جب آپ درست موسچرائزر استعمال نہ کر رہی ہوں ۔ ماہرین جلد کے مطابق اگر آپ اپنی پراڈکٹ تبدیل کر کے کسی ایسی پروڈکٹ کا استعمال شروع کریں جس میں چکنائی کی مقدار جلد کے خلیات کی مرمت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو تو اس کا اثر چہرے پر فوراً محسوس ہوتا ہے ۔ موسچرائزر نہ صرف جلد کی نمی کو برقرار رکھ کر اسے تروتازہ بناتے ہیں بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں ۔
آپ جو موسچرائزر استعمال کر رہی ہیں اس کے اجزاء کے بارے میں آگہی ہونا بہت ضروری ہے ۔ موسچرائزر خریدتے وقت یہ دیکھ لیں کہ اس میں پیور کیرامائیڈ ، نیچرل کولیسٹرول اور فیٹی ایسڈز موجود ہوں ۔ یہ اجزا جلد کو گردوغبار ، آلودگی اور خلیات کی ٹوٹ پھوٹ کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔ اور جلد کو غذائیت فراہم کرکے نرم وملائم اور صاف شفاف بنا دیتے ہیں ۔ موسچرائزر کا استعمال رات کے وقت بہترین ہے ۔ رات میں جلد اپنے خلیات کی مرمت کا کام کرتی ہے لہذا سونے سے پہلے جلد پر موسچرائزر کا استعمال زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے اور جلد پر ایک حفاظتی تہہ کا کام کرتا ہے ۔