سابق وائس ایڈمرل سمیت دیگر کیخلاف3نیب ریفرنسز
اسلام آباد...نیب نے وائس ایڈمرل (ر)احمد حیات ، سابق چیئر مین کے پی ٹی سمیت دیگر کے خلاف 3 بد عنوانی کے ریفرنسز دائر کر نے کی منظور ی دیدی۔ملزمان پرمبینہ طور پر غیر قانونی طور پر زمین کی الاٹمنٹ کرنے کا الزام ہے۔ قومی خزانے کو 18.18ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ڈاکٹر احسان علی ، سابق وائس چانسلرعبدالولی خان ےونیورسٹی مردان اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ مبینہ طور پرگاڑیوں اورفیول کی خریداری کے لئے مختص فنڈزمیں خردبردکرنے کا الزام ہے۔ قومی خزانے کو 23.48ملین روپے کا نقصان پہنچا۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اس موقع پرکہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے بلکہ کرپشن فری پاکستان کےلئے بھر پور کاوشےں کررہاہے۔ میگا کرپشن کے وائٹ کالرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔