Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نیا وزیر داخلہ نامزد کریں گے

واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ توانائی کے شعبے کے سابق لابیئسٹ ڈیوڈ بیرنہارڈ کو نیا ملکی وزیر داخلہ نامزد کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیوڈ بیرنہارڈ موجودہ وزیر داخلہ رایَن زِنکی کی جگہ لیں گے جنہیں بڑے اسکینڈل کا سامنا ہے۔ڈیوڈ بیرنہارڈ رایَن زِنکی کے نائب کے طور پر اْس فیصلے میں بھی شامل رہے تھے جس کے تحت ریاست الاسکا کے ایک محفوظ علاقے میں تیل کی تلاش کے لیے کھدائی کی اجازت دے دی گئی تھی۔ تحفظ ماحول کے لیے سرگرم تنظیموں اور امریکی میڈیا نے ڈیوڈ بیرنہارڈ کی وزارتی نامزدگی پر شدید تنقید کی ہے۔ اس تقرر ی کی امریکی سینیٹ کی طرف سے منظوری لازمی ہو گی۔

شیئر: