Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: دہشتگرد تنظیم قائم کرنیوالوں کو سزائیں

منامہ۔۔۔ بحرین کی عدالت نے دہشت گرد تنظیم کے قیام کا الزام ثابت ہوجانے پر 12 افراد کو سزائیں سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان پر دہشت گرد تنظیم قائم کرنے اور اس میں شمولیت کاالزام تھا۔ علاوہ ازیں دھماکہ خیز اشیاء تیار کرنے ، ذخیرہ کرنے اسی طرح بغیر لائسنس کے اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے نیز اسلحہ سازی اور ان کے استعمال کی تربیت حاصل کرنے کے بعض الزامات تھے۔ عدالت نے ملزمان میں سے 7 کو عمر قید ، دو کو 10 برس قید کی سزا سنائی جبکہ ایک ملزم خاتون کو 5 برس اور ایک اور ملزم کو 3 برس قید کی سزا کا حکم دیا۔ تمام ملزمان پر 100 سے لے کر 500 دینار تک کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ ان سب کی شہریت سلب کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا۔
 

شیئر: