Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اساتذہ کی بھرتی کے لیے پاسنگ مارکس کم کرنے کا فیصلہ

کراچی:  صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے سرکاری اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے طے شدہ پاسنگ مارکس کم کرکے 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سمری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سرکاری اساتذہ کی بھرتی کے لیے پاسنگ مارکس کم از کم 60 فیصد ہیں۔
محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے 6000 جونیئر ایلیمینٹری مینٹری اسکول ٹیچرز اور 1190 ارلی چائلڈہوڈ ٹیچرز کے لیے آئی بی اے سکھر کے ذریعے ٹیسٹ کروائے گئے۔ گزشتہ برس اکتوبر اور نومبر میں لیے گئے ٹیسٹ کے بعد مختلف خدشات سامنے آئے تھے جبکہ کئی امیدواروں نے ٹیسٹ میں مبینہ غلطیوں کی نشاندہی بھی کی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی سمری میں موقف اختیار کیا ہے کہ اگر امتحان میں پاسنگ مارکس 60 فیصد ہونے والی شرط کو برقرار رکھا جاتا ہے تو پھر بہت ہی قلیل تعداد میں امیدوارپاس ہوں گے اور اساتذہ کی بھرتیوں کا مقصد حاصل نہیں ہو سکے گا اور اسکول ویسے ہی خالی رہیں گے۔ ٹیسٹ نتائج کے مطابق 60 فیصد مارکس پر صرف 24 فیصد امیدوار جبکہ 50 مارکس پر 76 فیصد امیدوار پاس ہوجائیں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - -  -اسکول وینز کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

شیئر: