Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک پارٹ ٹو کا فیصلہ ہو چکا ،شاہ محمود

برمنگھم ... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ سی پیک پارٹ ٹو کا فیصلہ ہو چکا ۔10 ارب ڈالر کی آ ئل ریفائنری بلوچستان میں سعودی عرب کی طرف سے لگائی جائے گی۔33 سال سیاست میں ہو گئے ۔میری سیاسی آنکھ ایک نیا سورج طلوع ہوتا دیکھ رہی ہے۔وہ لوگ جو عزت کا روزگار ڈھونڈنے ملکوں ملکوں پھرتے ہیں، انہیں روزگار ملک کے اندر میسر ہو گا۔ پی ٹی آئی برطانیہ کے ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم لوگ مغرب کی آشیرباد سے نہیں آئے۔ ہمارے پیچھے 22 سال کی جہد مسلسل ہے۔ہمیں کہا جاتا تھا کہ ہمارے پاس قیادت نہیں۔ آج میں آپ سب کو مبارک باد دیتا ہوں کہ منزل قریب ہے ۔منزل وزارتِ خارجہ کی کرسی نہیں بلکہ نیا پاکستان ہے۔ جس حال میں پاکستان کی باگ ڈور عمران خان کو دی گئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا ۔ 60 ایسے ممالک ہیں جنہیں ویزا آن ارائیول ملے گا۔ 175 ملک ایسے ہیں جن کے ساتھ ای ویزے کی سہولت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانیوں فیصلہ کر لو 2020 میں چھٹیاں پاکستان میں گزارنا ہے۔ اگر آپ نے فیصلہ کر لیا تو ہوٹلوں میں جگہ کم پڑ جائےگی۔ لوگوں کا اعتماد پاکستان پر بڑھتا چلا جائےگا۔ انہوںنے کہاکہ آپ پاکستان کی معیشت کو کھڑا کریں گے۔ آپ اس پر سوچیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان بناو سرٹیفکیٹس کا آغاز کیا ہے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی، پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ۔ 

شیئر: