ایم آئی ٹی چیئرمین مملکت کے ساتھ تعاون پر بضد
ریاض۔۔۔مسّاچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(ایم آئی ٹی) کے چیئرمین نے جمال خاشقجی کے قتل کی وجہ سے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے عالمی مطالبے کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یونیورسٹی مملکت کے ساتھ اس بنیاد پر تعاون بند نہیں کریگی۔انہوں نے توجہ دلائی کہ کمیٹی اپنی رپورٹ میں یہ بتا چکی ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون منقطع کرنے کا کوئی قابل قبول جواز نہیں۔یونیورسٹی نے 5برس کیلئے سعودی آرامکو کے ساتھ ریسرچ فنڈز کیلئے25ملین ڈالر کا معاہدہ کررکھا ہے۔ ایم آئی ٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ سعودی بوسٹن میں ٹیکنا لوجی کے انسٹیٹیوٹ کی اہمیت سے واقف ہے اور ہم اپنے ساتھ ان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔