جدہ اور مکہ میں گردو غبار
جدہ۔۔۔ مکہ مکرمہ ریجن کی رابغ اور جدہ کمشنریوں ، جدہ ، ینبع، ساحل، ریاض اور طائف شاہراہوں پر دن بھر گردو غبار کا طوفان چھایا رہا۔ درجہ حرارت بھی بڑھ گیا تھا۔ جمعہ کی نماز کے لئے آتے جاتے وقت لوگوں کو پریشانی ہوئی۔ وزارت نقل و حمل نے مدینہ منورہ کے 5راستے بند کردیئے۔ سیلاب کی وجہ سے صورتحال خطرناک ہوگئی تھی۔ شہری دفاع کے اہلکارو ںنے 35افراد کو جو سیلاب میں پھنس گئے تھے نکالا۔