فیفا۔۔۔۔ فیفا پولیس نے سیکیورٹی فورس کے تعاون سے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی اور دراندازی کرنے والے افراد کو کثیر تعداد میں گرفتار کرلیا۔ فیفا پولیس کے گشتی دستے غیر آباد مقامات پر گشت کررہے تھے۔ اسی دوران انہیں شراب کشید اور اسکا دھندا کرنے والے غیر قانونی افراد کا ایک خفیہ ٹھکانہ نظر آیا۔ ناکہ بندی کرکے انہیں گرفتارکرلیا گیا۔ فیفا پولیس نے جازان ریجن میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔ جگہ جگہ درانداز اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتا رکرلئے گئے۔ سیکریٹری داخلہ میجر جنرل ڈاکٹر فہد القحطانی نے بتایا کہ فیفا پولیس اور سرحدی محافظوں کو مزید نفری مہیا کی جائیگی تاکہ وہ اپنا کام زیادہ بہتر شکل میں انجام د ے سکیں۔