Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”منگڑا“ کے ریمیک پر لتا برہم

 ماضی کا مشہور گیت' منگڑا' کا ریمیک بنانے پر معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے انتہائی برہمی کا اظہار کیاہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کا کہنا ہے فلم کے مشہور گیتوں کے ریمیک بغیر اجازت بنانا کیا یہ درست بات ہے؟ لتا نے کہا کہ میرے، میری بہنوں آشا اور اوشا منگیشکر کے ماضی کے گائے ہوئے گیت انتہائی احتیاط اور محنت سے بنائے گئے تھے۔واضح رہے کہ منگڑا 1980ءکی دہائی میں لتا منگیشکر کی بہن اوشا منگیشکر نے گایاتھا۔حال ہی میں فلم ٹوٹل دھمال میں منگڑا کا ریمیک شامل کیاگیاہے جس میں سوناکشی سنہا آئٹم گیت پیش کررہی ہیں۔
 

شیئر: