پاکستان سپر لیگ کیلئے پشاور زلمی کی دبئی روانگی
پشاور: پشاور زلمی کے پاکستانی کرکٹرز آج اپنے شہروں سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ کامران اکمل نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہوں، اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔فاسٹ بولر عمید آصف نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل4 کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ پشاور زلمی کے چاہنے والوں سے دعا کی امید ہے۔پشاور زلیکے نئے ستارے نوجوان کرکٹرز نبی گل اور ابتسام شیخ نے بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔پشاور زلمی کے منیجر ارشد خان کا کہنا ہے کہ دیگر غیر ملکی کرکٹرز بھی جلد ہی کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ دبئی میں موجود زلمی اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔14فروری سے دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے سیزن 4کا آغاز ہو رہا ہے جو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک جاری رہے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں