Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف : اسپورٹس سرگرمیوں میں 4950 طالبات کی شمولیت

طائف۔۔۔ طائف یونیورسٹی میں سیکریٹری برائے امور طالبات ڈاکٹر امل عاشور نے کہا ہے کہ اسپورٹس سرگرمیوں میں 4950 طالبات حصہ لے رہی ہیں۔ یونیورسٹی میں مجموعی طور پر 36097 طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسپورٹس سرگرمیوں میں لڑکیوں کی دلچسپی اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طائف یونیورسٹی میں کراٹے سیکھنے والی طالبات کی تعداد 877 ہوچکی ہے۔ فٹبال کھیلنے والی لڑکیوں کی تعداد 104 ہے۔ باسکٹ بال میں حصہ لینے والی طالبات 132 ہوگئی ہیں جبکہ ٹیبل ٹینس میں دلچسپی رکھنے والی طالبات کی تعداد 14 ہے۔ 
 

شیئر: