Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک چور 10 ، دوسرا چور 12 ارب دینے کو تیار ؟

ٹیکسلا ...وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایک چور 10 ارب جبکہ دوسرا چور 12 ارب دینے کو تیار ہے تاہم عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ اقتدار اللہ اور عوام کی امانت ہے جس میں کبھی خیانت نہیں کریں گے۔ اتوار کو ٹیکسلا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے عوام کی وہ خدمت کی جو سابقہ حکمران اقتدار میں رہتے ھوئے نہ کر سکے۔اقتدار اللہ اور عوام کی امانت ہے جس میں کبھی خیانت نہیں کریں گے۔اقتدار کو خدمت اور عبادت سمجھ کر استعمال کریں گے۔انہوںنے کہا کہ سارے حلقوں میں بلا تفریق ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ٹیکسلا پاکستان کی واحد تحصیل ہوگی جس کے ہر گھر اور بستی میں سو فیصد سہو لتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ مخالفین 35 سال سے اقتدار میں رہ کر غریبعوام کا خون چوستے رہے۔ انکا یوم حساب قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مال مسروقہ کی نشاندہی ہو گئی ،برآمدگی باقی ہے۔آنے والے دنوں میں ان باپ بیٹی کی طرح بہن بھائی بھی جیل جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ڈیل ہوگی اورنہ ڈھیل ہوگی۔ ایک چور 10 ارب جبکہ دوسرا چور 12 ارب دینے کو تیار ہے لیکن عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔انہوںنے کہا کہ مخالفین مغالطے میں نہ رہیں۔ تحریک انصاف اپنی مدت پوری کرے گی۔ملک کے غداروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائےگی۔ 

شیئر: