Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: دواﺅں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

دمام ۔۔۔ کنگ سعود یونیورسٹی میں فارمیسی فیکلٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ابرہیم السراءنے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں دواﺅ ںکی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ نئی دوائیں تیار کرنے والی کمپنیوں نے روایتی دوا ساز کمپنیوں پرسبقت حاصل کرلی۔ ماہرین کا کہناہے کہ دوا ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں ناحق اضافہ کیاہے۔ السراءنے الوطن اخبار سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب میں گردے کی سوزش کی دوا کی قیمت مصر کے مقابلے میں دگنی وصول کی جارہی ہے۔السراءنے کہا کہ وزارت صحت نے دواﺅں کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے دواﺅں کے نرخوں میں کمی کیلئے 5تجاویز پیش کیں۔
 

شیئر: