ریاض۔۔۔ مشیر ایوان شاہی و رکن سربرآوردہ علماءبورڈ شیخ عبداللہ المنیع نے کہا ہے کہ خاتون نکاح خواں، وثیقہ نویس اور مفتی بن سکتی ہے۔ وہ سربرآوردہ علماءبورڈ کی رکن بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے قتل کے مقدمات میں خاتون کی شہادت کو غیر معتبر قرار دینے اور خاتون کیلئے سرپرست کی فرضیت سے متعلق شکوک و شبہات اور نکتہ چینیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خاتون نکاح خواں ہوسکتی ہے۔ اس میں قباحت نہیں۔ امہات المومنین فتوے دیا کرتی تھیں۔ انہوں نے خواتین پر متعدد پابندیوں کے شرعی جواز مدلل شکل میں پیش کئے۔