اجزاء:
ران کاگوشت۔ دو کلو
کلمی شورا۔ دوچائےکے چمچ
کالی مرچ۔ 3چائے کے چمچ (پسی ہوئی)
دارچینی۔ چند ٹکڑے(پسی ہوئی)
بران شوگر۔2کھانے کے چمچ
بڑی الائچی۔ 4عدد
لیمن جوس۔4/1 کپ
ادرک۔آدھی چھٹانک
لہسن۔ایک گڈی درمیانی
نمک۔حسبِ ذائقہ
ترکیب:بیف کو اچھی طرح چاقو سے کٹ لگا لیں۔ تاکہ مصالحہ اندر تک جاسکے۔ اب لیمن جوس میںپسا ہوا اردک،لہسن، کلمی شورا، کالی مرچ، نمک، بڑی الائچی کوٹ کر د چینی ڈال کر مکس کرنے کے بعد اس مصالحے کوگوشت پر لگاکر رکھ دیں۔دوسرے دن گوشت کو ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔جب گوشت گل جائے، پانی خشک کر کے گوشت کو فرائی کرلیں اور پھر سرو کریں۔مزیدار ہنٹر بیف تیار ہے۔