Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر تعمیر واٹر ٹینک میں مزدور گر گیا

حائل۔۔۔ حائل کے الروضہ محلے میں زیر تعمیر واٹر ٹینک میں گرنے والے مزدور کو نکال کر علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیاگیا۔ یہاں شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ الوسیطاءقریے کے زرعی فارم میں واٹر ٹینک تعمیر کیاجارہا تھا، ایک مزدور اس میں جاگرا۔ اس کے پاﺅں کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے اسے ٹینک سے نکال کر اسپتال پہنچا دیا۔ 
 
 

شیئر: